مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ویلی تراکجی نے ملاقات اور گفتگوکی۔ دونوں ممالک کے فوجی سربراہان نے اس ملاقات میں فوجی تعلقات کو بہتر بنانے پراتفاق کیا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے مخلصانہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ویلی تراکجی نے ملاقات اور گفتگوکی۔
News ID 1909299
آپ کا تبصرہ